ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / لاک ڈاؤن کی مارکافی نہیں؟مہنگائی سرچڑھ کربولنے لگی

لاک ڈاؤن کی مارکافی نہیں؟مہنگائی سرچڑھ کربولنے لگی

Thu, 22 Oct 2020 14:08:05    S.O. News Service

نئی دہلی،22؍اکتوبر(ایس او نیوز؍ایجنسی) لاک ڈاؤن میں کروڑوں لوگوں نے روزگار کھو دیا، عوام کی جیبیں خالی ہوچکی ہیں -معیشت تباہ ہوگئی ہے-مہنگائی آسمان چھورہی ہے-”اب نہ ہوگی مہنگائی کی مار“کادعویٰ کرکے سرکارمیں آنے والی بی جے پی حکومت میں چوطرفہ مارلگ رہی ہے-اے ٹی ایم سے پیسے نکالنے سے لے کرسبزیوں،آلواورپیازتک کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں،لیکن بہارالیکشن میں مہنگائی اور روزگاری جیسے مدعے کی بجائے مذہبی ایشواچھال کرووٹ مانگے جارہے ہیں - جیسے ہی تہوار کا موسم شروع ہورہاہے، مارکیٹ میں افراط زرنے لوگوں کو لوٹ لیاہے- سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں -آلو،پیاز اور ٹماٹر کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں -مارکیٹوں میں ٹماٹر70سے80روپے فی کلو اور آلو 45سے 55روپے فی کلومیں فروخت ہورہے ہیں - پیاز60سے 70روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے،مہنگائی پچھلے سال کی طرح صارفین کے آنسونکال رہی ہے- پیازکی قیمتیں مسلسل آسمان کو چھو رہی ہیں، جو عام صارفین کو پریشان کررہی ہیں -پیاز کی منڈی میں 60سے70روپے فی کلو فروخت ہورہی ہے- منگل کے روز چنئی کی خوردہ مارکیٹ میں پیاز کی قیمتیں 73روپے فی کلو تک پہنچ گئیں۔


Share: